پاکستان کو دھمکیاں دینے والی کنگنا رناوت کو بھارت میں جوتا پڑ گیا

مہیش بھٹ نے کئی سال پہلے کنگنا رناوت کو تھیٹر میں چپل ماری تھی، اس واقعے کے بعد کنگنا پوری رات روتی رہی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 اپریل 2019 15:46

پاکستان کو دھمکیاں دینے والی کنگنا رناوت کو بھارت میں جوتا پڑ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اپریل2019ء) پاکستان کو دھمکیاں دینے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارت میں جوتا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کئی سال پہلے کنگنا رناوت کو تھیٹر میں چپل ماری تھی۔مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کنگنا رناوت کو مہیش بھٹ نے فلموں میں بریک دیا تھا جس کے جواب میں کنگنا کی بہن اور منیجر رنگولی پھٹ پڑیں۔

رنگولی نے کہا کہ کنگنا کو بریک مہیش بھٹ نے نہیں بلکہ انوراگ باسو نے دیا تھا اور اس وقت مہیش بھٹ اپنے بھائی کے پروڈکشن ہآس میں بطور کریٹو ڈائریکٹر کام کرتے تھے۔
رنگولی کے مطابق کنگنا کی فلم ’وہ لمحے‘ مکمل ہونے کے بعد مہیش بھٹ نے اسے اپنی لکھی ہوئی فلم ’ دھوکہ‘ میں بطور خود کش بمبار کام کرنے کی آفر کی جو اس نے مسترد کردی۔

(جاری ہے)

کنگنا کے فلم مسترد کرنے کی وجہ سے مہیش بھٹ کافی سیخ پا ہوئے اور اپنے آفس میں ان پر خوب چلائے ۔
رنگولی کے مطابق دفتر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جب کنگنا ’ وہ لمحے‘ کے پریویو پر تھیٹر گئی تو مہیش بھٹ نے اسے چپل دے ماری اور اسے اپنی ہی فلمنہیں دیکھنے دی، اس واقعے کے بعد کنگنا پوری رات روتی رہی ، اس وقت اس کی عمر صرف 19 برس تھی۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندی عروج پر رہی۔بھارتی انتہا پسند تو اپنی جگہ لیکن بھارتی اداکاروں نے بھی بجائے اپنے جھوٹ کو چھپانے کے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا تھا۔بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اب مقصد پاکستانیوں پر پابندی لگانا نہیں بلکہپاکستان کو تباہ کرنا ہے۔

کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں۔ کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہپاکستان نے صرف ہماری قوم کی سیکورٹی پر حملہ نہیں کیا بلکہ کھلے عام اور ذلت آمیز طریقے سے ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے۔

اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدمات کرنے کی ضرورت ہےورنہ اس وقت غصے کے عالم میں ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا۔ آج بھارت خون میں بہہ رہا ہے۔ہمارے بیٹوں کی ہلاکتیں ہماری آنتوں میں خنجر کھونپ رہی ہیں۔اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر کالی سیاہی پھینک دینی چاہئیے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئیے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بے شمار مخالفین قوتیں ہیں۔اور یہ اینٹی نیشنل دشمنوں کا پیغام بڑھاتے ہیں۔لیکن اب فیصلہ کن وقت ہے اب ہماری توجہ پاکستان پر پابندی نہیں بلکہ پاکستان کی تباہی پر ہونا چاہیے۔