چین دنیا کی دوسری بڑی فلمی مارکیٹ بن گیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:17

چین دنیا کی دوسری بڑی فلمی مارکیٹ بن گیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) چین کی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، ہر سال ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ چینی باشندے فلم دیکھنے کے لیے سنیما ہالز کا رخ کرتے ہیں۔اس تعداد کے سبب چین دنیا کی دوسری بڑی فلمی مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں فلمی صنعت کی جڑیں بھی بہت مضبوط ہیں جب کہ یہ مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔چین فلموں سے سالانہ 60 ارب 98 کروڑ یوآن کماتا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں 2012ء میں فلم سکرینز کی تعداد 10 ہزار تھی جب کہ 2018ء میں یہ تعداد بڑھ کر 60 ہزار سے زائد ہوگئی۔رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران چینی باکس آفس کی آمدنی ساڑھے 18 ارب سے زیادہ رہی جو 2008ء کی مجموعی آمدنی سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :