اساتذہ کے مسائل کا حل محکمہ کی اولین ترجیح ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:19

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کا حل محکمہ کی اولین ترجیح ہے،اساتذہ کی پروموشن آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی جبکہ عمرہ چھٹی سمیت دیگر معاملات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پرائمری ایلمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ضلع میں تعینات ہونے والے نئے افسران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیںوہ اپنی تمام صلاحیتیں قوم کے مستقبل کی تعلیم و تربیت کے لیے استعمال کریں۔ ڈسٹرکٹ آفسیر سیکنڈری منظور احمد ملک اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایلمنٹری ذوالفقار رانجھا ء نے کہا کہ سرگودھا کے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کا عملہ محنتی ہے ۔اس موقع پر صدر پیٹا ظفر اقبال روانہ نے کہا کہ اساتذہ محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکر تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا تقریب میں ضلع بھر سے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :