ہائر ایجوکیشن ڈیپار-ٹمنٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپار-ٹمنٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مالی سال2017-18کے دوران ہونیوالی غیر قانونی تقرریوں کے الزامات کی کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی کے کنوینر/چیئرمین بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے خزانچی ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور کمیٹی کے رکن/سیکرٹری پروفیسر و چیئرمین کمیسٹری ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر احمد عدنان ہونگے۔

کمیٹی 10روز کے اندر ان غیر قانونی بھرتیوں میں ہونیوالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی ڈپلیکیٹ رپورٹ محکمہ کے آڈٹ سیکشن کو بھجوائے گئی جبکہ ان تقرریوں کا تذکرہ آڈٹ رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے اور کمیٹی بنانے کا مقصد معاملے کی چھان بین کر کے حتمی رپورٹ پیش کر نا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کمیٹی کو انکوائری کے سلسلہ میں جاری کئے جانیوالے ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو کسی بھی مطلوبہ شخص یا دفتر کے ہر قسم کے ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو گی جن کا اس کیس سے بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ہے،ٹی او آرز میں رجسٹرار آفس اور ٹریری آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کو مطلوب تمام ریکارڈ جن کی انہیں ضرورت ہے ان کی ریکوزیشن پر فراہم کیا جائے گا جبکہ کمیٹی ارکان ضرورت پڑنے اور معلومات کے حصول کیلئے وائس چانسلر‘ رجسٹرار اور خزانچی سے میٹینگز کر سکتے ہیں اور کمیٹی تقرریوں کے اشتہارات کے طریقہ کار‘درخواست گزاروں کی تصدیق بشمول ‘بھرتیوں سے متعلق کوالیفکیشن‘متعلقہ تجربہ جو اس پوسٹ کیلئے متعین ہے کا بھی جائزہ لے سکتی ہے۔

کمیٹی تمام متعلقہ دستاویزات ‘سلیکشن بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لے گی،کمیٹی بھرتیوں کے حوالے سے تمام قوانین و ضوابط کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مقررہ مدت میں محکمہ کے شعبہ آڈٹ کو بھجوائے گی۔

متعلقہ عنوان :