Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو باﺅلنگ فارم واپس لانے کا ”راز“ بتا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 16:11

وزیراعظم عمران خان نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو باﺅلنگ فارم واپس لانے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کو اپنی باﺅلنگ فارم واپس لانے کا ”راز“ بتا دیا،نصیحت کی کہ اپنی فٹنس بہتر بناﺅ وکٹیں ملنا شروع ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے قومی سکواڈ سے ملاقات کی ،1992ءکے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر سے ان کی باﺅلنگ فار م کے بارے میں معلومات لیں جب کہ ان کی فٹنس کے بارے بھی استفسار کیا،وزیر اعظم عمران خان نے27سالہ محمد عامر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ”اپنی فٹنس مزید بہتر کرنے کی کوشش کرو تمہیں خود بخود وکٹیں ملنا شروع ہوجائیں گی“۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر اپنی خراب باﺅلنگ فارم کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیںتاہم انہیں اپنی باﺅلنگ فارم بحال کرنے کے لیے ایک اور موقع دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف مئی سے شروع ہونے والی 5ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،17رکنی قومی سکواڈ23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا جہاں 5مئی سے وہ ایک ٹی ٹونٹی اور5ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈکا سامنا کرے گا،گرین شرٹس کا30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :