وزیرداخلہ بلوچستان کاسیلاب سے متاثر ہ علاقوں کا دورہ ،

نقصانا ت کے جلد تخمینہ لگا کر ازالہ کر نے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:23

وزیرداخلہ بلوچستان کاسیلاب سے متاثر ہ علاقوں کا دورہ ،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کاصوبائی وزراء کے ہمراہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کا فضائی دورہ ، نقصانا ت کے جلد تخمینہ لگا کر ازالہ کر نے کے لئے وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے ہفتہ کو صوبائی وزراء سردار سرفراز ڈومکی ، حاجی محمدخان لہڑی ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے ہمراہ حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اس موقع پر وزیرداخلہ کو سیلاب کی صورتحال و تباہ کاریوں سے آگاہ کیا گیا، وزیرداخلہ نے ڈائر یکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگا کر تفصیلات صوبائی حکومت کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی جبکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے وفاقی حکومت،این ڈی ایم اے سے بھی رجوع کیا جائیگا