ضلع کوہلو میں حالیہ سیلاب نے تباہی مچا دی لاکھوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں،عوام امداد سے محروم

ہفتہ اپریل 16:25

ضلع کوہلو میں حالیہ سیلاب نے تباہی مچا دی لاکھوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں ..
کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ضلع کوہلو میں حالیہ سیلاب نے تباہی مچا دی لاکھوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیںجبکہ کوہلو شہر، تحصیل تمبو، جاندران تھل ،میوند،گرسنی،نساو،جنت علی اور کاہان کے مختلف علاقوں میںبارش اور سیلابی ریلے سے سیکڑوں لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق کوہلو میں بارشوں کے بعد سیلاب سے کھڑی گندم کی تیار فصلیں بہہ گئیں جس کے باعث لوگوں کا سال بھر کا سرمایہ پانی میں ڈوب گیا صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے دی جانے والی امدادکوہلو شہر کے علاوہ دوردراز علاقوں میں ایک ہفتہ گزارجانے کے باوجود نہیں پہنچ سکی اس حوالے سے جب ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون کال اٹھانا ہی گوارانہیں کیاہے کوہلو کے عوامی حلقوں اور سیلاب متاثرین نے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری سے ضلع کے دوردراز علاقوں میں متاثرین کو فور ی امداد اور ریلیف فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔