شارجہ: 22 سالہ نوجوان کا خاتون ڈرائیور کی مدد کا جذبہ جان لیوا ثابت ہوا

پچھلی جانب سے آنے والی تیز رفتار کار نے نوجوان کو کُچل ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ اپریل 16:24

شارجہ: 22 سالہ نوجوان کا خاتون ڈرائیور کی مدد کا جذبہ جان لیوا ثابت ہوا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) یہ دُنیا مدد اور احساس کے جذبے سے معمور لوگوں سے ابھی خالی نہیں ہوئی ہے جو دُوسروں کی پریشانی مٹانے کے لیے آگے ۔ مگر کئی بار نیکی انسان کے ساتھ وہ کچھ کر جاتی ہے، جس کا اُس نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔ ایسا ہی کچھ معاملہ ایک 22 سالہ نوجوان کے ساتھ ہوا۔ جو صبح کے وقت اپنی گاڑی پر محمد بن زاید روڈ سے گزر رہا تھا۔

اچانک اُس نے دیکھا کہ شاہراہ کے سائیڈ پر ایک گاڑی رُکی کھڑی ہے جس میں سوار خاتون گاڑی کے یوں اچانک بند ہو جانے پر پریشانی کا شکار ہے۔ نوجوان فوری طور پر گاڑی سے نکل کر خاتون کے پاس پہنچا اور خاتون کی گاڑی سٹارٹ کرنے کی کوشش کی مگر جب گاڑی سٹارٹ نہ ہوئی تو اُس نے خاتون سے کہا کہ وہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ جائے۔

(جاری ہے)

پھر وہ اپنی کار سے رسہ نکال کر خاتون کی گاڑی سے باندھنے کے لیے لے کر جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار کار اُسے روندتی ہوئی نکل گئی۔

وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اس حادثے کی اطلاع تو تو فوری طور پر ایمبولینس اور پٹرولنگ ٹیمیں بھیج دی گئیں۔ جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو افریقی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش کو الکویتی ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا د یا گیا۔ جبکہ ڈرائیور کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔