نئی دلی ، یاسین ملک شدید علالت کے باعث ہسپتال میں داخل ،

محمد یاسین ملک کو ’این آئی اے‘ نے جھوٹے مقدمے میں حراست میں لے رکھاہے،کشمیر میڈیاسروس

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:27

نئی دلی ، یاسین ملک شدید علالت کے باعث ہسپتال میں داخل ،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کو شدید علالت کے باعث نئی دلی کے ایک ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے‘ نے ایک جھوٹے مقدمے میں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے رکھا ہے۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محمدیاسین ملک این آئی اے کے ناروا سلوک کے خلاف10اپریل سے بھوک ہڑتال پر تھے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ بھوک ہڑتال کے سبب محمد یاسین ملک کی حالت گزشتہ چارروز سے انتہائی خراب تھی اور آج ہفتے کو طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کے باعث انہیں نئی دلی کے منوہر لوہیہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔

محمد یاسین ملک کے اہلخانہ نے بھی سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یاسین ملک کی علالت اور انکی ہسپتال منتقلی کے بارے میں اطلاع دی۔دریں اثنا محمد یاسین ملک کی علالت اور انکی ہسپتال منتقلی کی خبر پھیلتے ہی سرینگر میں انکے آبائی علاقے مائسمہ میں تاجروں نے دکانیں اور دیگر کاروباری ادار ے بند کر کے ہڑتال شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :