مظفر آباد، چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ امان اللہ خان کی تیسری برسی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین قائد تحریک امان اللہ خان کی تیسری برسی20اپریل کو منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جموںکشمیر لبریشن فرنٹ ،سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام برسی کے سلسلہ میں ریاست کے دونوں حصوں پاکستا اور دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کرکے قائد تحریک کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب بعدازنمازظہر سجاد منزل اپراڈاہ میں منعقد ہوگی ،جو تمام جماعتوں کی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی ۔

برسی کی تقریب کیلئے انتظامات زور وشور سے جاری ہیں خواجہ سیف الدین نے کہا کہ قائد تحریک امان اللہ خان نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کو وحدت بنا کر خودمختار بنانے کیلئے جدوجہد کی اس جدوجہد کو ہم لیکر آگے بڑھ رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزادہو کر خودمختار ریاست بنے گا۔

متعلقہ عنوان :