ہزارہ یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں معمولی تکرار کے بعد تصادم، سوات کے رہائشی دو طلباء شدید زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:58

ْمانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں دو طلباء گروپوں میں معمولی تکرار کے بعد تصادم کے نتیجہ میں سوات کے رہائشی دو طلباء شدید زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں زخمی طلباء کو شنکیاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کے باہر دو طلباء گروپوں میں معمولی توں تکرار لڑائی کی شکل اختیار کر گئی، ڈنڈوں کے وار سے سوات کے رہائشی دو طلباء عابد اور شاہد شدید زخمی ہو گئے جبکہ مخالف گروپ جن کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :