بہتر تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،

تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ڈی ای او ہری پور

ہفتہ 20 اپریل 2019 17:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈی ای او ہری پور عمر خان کنڈی نے کہا ہے کہ بچوں کی بہتر تعلیم ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، معاشرہ کے ہر فرد کا حق بنتا ہے کہ علم کی فراوانی کیلئے اپنے علاقہ کے اندر کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے۔

وہ ہفتہ کو حطار میں گورنمنٹ پرائمری سکول آہل میں ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر کی زیر صدارت یو ایس ایڈ کے تعاون سے سالانہ داخلہ مہم کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی پورے ضلع میں نمبر ون پوزیشن ہے، علماء کرام مسند رسول پر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ حضور کے سچے دین اسلام کے وارث ہیں، ان کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وقت کی پابندی کرنی چاہئے، الله تعالیٰ نے انہیں معلم بنا کر بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

عمر خان کنڈی نے کہا کہ اس دنیا میں انسان کی بھلائی کیلئے اگر کوئی چیز ہے تو وہ صرف تعلیم ہے، ہم بچوں کیلئے کمرے بھی بنائیں گے اور فرنیچر بھی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او چوہدری نذیر احمد، ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر، ایس ڈی ای او اختر خان جدون، اے ایس ڈی ای او افضل قادر، ناظم ملک عاصم، سابق ناظم ملک محمد اکرم، بخشیش الہٰی و دیگر نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ جنگل میں منگل دیکھ کر بڑی خوشی حاصل ہوئی ہے، داخلہ مہم میں بچوں کے مستقبل کی خاطر بھرپور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :