Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت سپریم کورٹ سے نااہل شخص چلا رہا ہے

پیپلز پارٹی رہنما نے جہانگیر ترین سے متعلق اہم دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 اپریل 2019 17:24

تحریک انصاف کی حکومت سپریم کورٹ سے نااہل شخص چلا رہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2019ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سپریم کورٹ سے نااہل شخص چلا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما بیرسٹر عامر حسن کا کہنا ہے کہ اگر بات کی جائے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن اور کارگردگی کی بنا پر وزراء کو نکالا تو اسد عمر کے ساتھ عثمان بزدار کی کارگردگی بھی دیکھنی چاہئیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بات کریں کرپشن پر نکالنے کی تو جسے سپریم کورٹ نے نااہل کیا وہ آج اس حکومت کا گاڈ فادر بنا ہوا ہے۔اس کے کہنے پر وزارتوں میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور تقرر و تبادلے کیے جاتے ہیں۔عامر حسن کا کہنا تھا کہ نااہل ترین شخص یعنی کے جہانگیر ترین سارے فیصلے کر رہے ہیں۔لیکن پھر بھی وقت بتا دے گا کہ فیصلے عمران خان نے کیے، جہانگیر ترین نے کیے یا پھر ان سے اوپر کسی شخص نے کیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد بھی تحریک انصاف میں کافی متحرک رہے۔جہانگیر ترین نے آزاد رہنماؤں کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔جہانگیر ترین نے گذشتہ روز بی این پی مینگل کو منگانے میں بھی جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیا۔اور آج وزیراعظم عمران خان نے اپنے رفیق خاص جہانگیر ترین کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی امور پر پانچ ماہرین پر مبنی ایک بورڈ تشکیل دیا جس کا کنوینئیر جہانگیر ترین کو تعینات کردیا۔ بورڈ میں شبر زیدی، سلیم رضا، شوکت ترین ، صادق سعید اور شیر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ۔ اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ، ریوینیو اور اقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا جس کا نوٹی فکیشن گذشتہ روز جمعہ کو جاری کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات