ذاتی مصروفیات کی وجہ سےاجلاس میں شریک نہیں ہوا، فواد چودھری
ذاتی مصروفیات کی بناء پرلاہور میں ہوں، اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اپریل 2019 17:41
(جاری ہے)
ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔معاشی استحکام سے متعلق اقدامات سے پارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔قابل غور بات یہ ہے کہ چند ایسے وزراء جن کی وزارتیں تبدیل کردی گئیں یا پھر وزارت دی نہیں گئی، انہوں نے آج پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت نہیں کی،ان میں سابق وزیرخزانہ اسد عمر، فواد چودھری، شہر یار آفریدی اور عامر کیانی شامل ہیں۔
فواد چودھری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان لیکر انہیں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں ہیں اور ذاتی مصروفیات کی بناء پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سابق وزیرخزانہ اسد عمرشریک نہیں ہوئے، پی آئی آئی کے اہم اجلاس میں سینئر رہنماء اسد عمر کی عدم شرکت سے ناراضگی کھل کرسامنے آگئی،اسد عمر کا کہنا کہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہوں پھر نئے پاکستان کی تعمیرسے متعلق اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنا پارٹی قیادت سے ناراضگی کی عکاسی کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسد عمر پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،اسد عمر تحریک انصاف کے سینئر اور اہم رہنماء ہیں، لیکن ان کا پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔اسد عمر اگر پارٹی اجلاس میں شرکت کرتے، اور نئے پاکستان کی تعمیر جس میں معاشی استحکام، پارٹی بیانیہ ، سمیت سیاسی و معاشی حالات پر اپنی رائے دیتے جس طرح وہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے پہلے اجلاسوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے تھے اور پارٹی کو فعال بنانے اور حکومت کے حوالے سے اپنی مثبت رائے دیا کرتے تھے، اسی طرح ان کو چاہیے تھا کہ وہ آج بھی اجلاس میں شرکت کرتے، کیونکہ وزارت توآنے جانے والی چیز ہے ۔ لیکن وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں اسد عمر کی عدم شرکت سے پارٹی کارکنان بھی مایوسی کا شکار ہیں، پارٹی کے ایسے نظریاتی کارکنان جو اسد عمر سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا سب سے اہم کھلاڑی اسد عمر پاکستان کی تقدیر بدلے گا، معیشت کو مضبوط کرے گا، پچاس گھروں کی تعمیر سمیت ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ جس کا اعلان پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں کررکھا ہے، اس وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا لیکن اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے سے کارکنان کو شدید دھچکا لگا ہے۔ تاہم اسد عمر اگر کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں توپھر انہیں وزارت کو نہیں کپتان کودیکھنا چاہیے تھا، اور پارٹی اجلاس میں شریک ہوکر پارٹی سے اپنی وابستگی کو ظاہر کرنا چاہیے تھا۔لیکن ان کے پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کی بجائے ایک روز قبل اسلام آباد سے کراچی چلے جانا ناراضگی کو ظاہرکرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.