Live Updates

فواد چودھری سمیت سب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

فواد چودھری اور پرویزخٹک حکومت کے ترجمان نہیں ہیں، اسد عمر کو منا کر واپس کابینہ میں لاؤں گا، اسد عمر آج نہیں تو کل کابینہ میں ہوں گے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اپریل 2019 18:21

فواد چودھری سمیت سب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسد عمر کو منانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اسد عمر کو منانے کی اجازت لے لی ہے، اسد عمر کو مناکر واپس کابینہ میں لے کرآؤں گا،فواد چودھری سمیت سب ساتھ ہیں۔ انہوں نے آج یہاں بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراء اعلیٰ تبدیل نہیں ہونے جا رہے،فواد چودھری سمیت سب ساتھ ہیں، اسد عمر کو منانے کیلئے جاؤں گا،اسد عمر سے کہوں گا کہ کابینہ میں رہیں ۔

اسد عمر آج نہیں توکل کسی نہ کسی شعبے میں واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرصحت کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نکالا گیا، صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کوئٹہ میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم ایران اور چین کا بھی دورہ کریں گے۔

عمران خان معیشت کی مضبوطی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ملکی معیشت کو خطرہ نوازشریف اور آصف زرداری چوروں سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ان کی پارٹی کیلئے بڑی قربانیاں ہیں،نوازشریف اور زرداری خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، چوروں اور ڈاکوؤں نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میںآ ج پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں جہانگیرترین، عمر ایوب، عبدالرزاق داؤد، پرویز خٹک، فیصل جاوید، فیصل واوڈا، شیخ رشید، فردوس عاشق اعوان،عثمان ڈار، خسروبختیار، ندیم افضل چن، شہزاد اکبر، افتخار درانی، حماد اظہر سمیت وفاقی وزراء ، مشیران ، معاونین خصوصی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو پارٹی کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔اسی طرح اجلاس میں پارٹی بیانیہ سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔معاشی استحکام سے متعلق اقدامات سے پارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات