Live Updates

وزیرصحت کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نکالا گیا، شیخ رشید احمد

عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے،وفاقی وزیرِ ریلوے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 اپریل 2019 18:26

وزیرصحت کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نکالا گیا، شیخ رشید ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تاز ترین۔20اپریل2019ء) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وفاق وزیرصحت عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عامر کیانی سے وزارت کا قلمدان اس وجہ سے واپس لیا گیا کیونکہ وہ ملک میں ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے۔ یا درہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے بہت سے وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے تھے جبکہ وفاق وزیرصحت عامر کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، اس حوالے سے ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا تھا کہ جن وزراء کے قلمدان بدلے گئے ہیں انہیں بہتر کارکردگی نہ دکھا پانے کی وجہ سے انکی وزارتوں سے ہٹایا گیا۔

اس سے پہلے وفاقی وزیرصحت عامر کیانی کے بارے میں اطلاعات آ رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان تک شکایات پہنچائی گئی ہیں کہ ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں عامر کیانی کا کردار ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے300سے400فیصد اضافے میں وفاق وزیرصحت کا ہاتھ تھا اور اس حوالے سے وزیراعظم کو مطلع بھی کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وفاقی کابینہ سے نکال دیا گیا ہے۔

کابینہ کے کئی وزراء کے قلمدان بدلے گئے ہیں تاہم صحت کی وزارت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ اب اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے بتایا ہے کہ عامر کیانی سے وزارت کا قلمدان اس وجہ سے واپس لیا گیا کیونکہ وہ ملک میں ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات