الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے کہ وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، بلاول بھٹو زر داری

پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے کیوں نہیں گئی ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:15

الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے کہ وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے کیوں نہیں گئی انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے لیکن نئے وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے۔پی پی چیئرمین نے کہاکہ حکومت کو اپنی ڈائریکشن کا پتہ ہی نہیں اور معیشت کے حوالے سے ان کی کوئی سمت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اپنے حصے سے کم پیسہ مل رہا ہے لہٰذا نیا این ایف سی ایوارڈ آنا چاہیے۔