Live Updates

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کو برقرار رکھنے کا اعلان

محمود خان اور عثمان بزدار شریف آدمی ہیں، مجھے دونوں وزرائے اعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے، ٹیم کو ساتھ دینا چاہیئے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2019 19:30

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کو برقرار رکھنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) وزیراعظم کا خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کو برقرار رکھنے کا اعلان، عمران خان کا کہنا ہے کہ محمود خان اور عثمان بزدار شریف آدمی ہیں، مجھے دونوں وزرائے اعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے، ٹیم کو ساتھ دینا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان اور پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کو شریف اور مہذب انسان قرار دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محمود خان اور عثمان بزدار شریف آدمی ہیں، مجھے دونوں وزرائے اعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان اور پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی ٹیموں کو اپنے وزرائے اعلیٰ کا بھرپور ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوئی بھی وزیر بھی شخص کا قلمدان مستقل نہیں ہے۔ کسی کو وزارتوں کامستقل قلمدان نہیں دیا ۔ وزیر، مشیر اپنی پروموشن نہیں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔ عاجزی، خدمت اورعوام کا احساس میری ٹیم کا نصب العین ہے۔ ہم سب عوام کوجواب دہ ہیں5سال بعدعوام کو مجھےبھی جواب دیناہے۔ جس بھی وزیر بھی خدمت کا احساس نہیں ہوگا، اسے ہٹا دیا جائے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے4سال معاشی بحران کےسوا کچھ نہ دیا، لیکن انہیں نہیں ہٹایا گیا۔ اب حفیظ شیخ کو لائے ہیں ، جو ملکی معیشت،عالمی مالیاتی امور پر دسترس رکھتے ہیں۔ حفیظ شیخ نے گزشتہ ادوار حکومت میں معاشی بحران سے ملک کو نکالا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات