کوئٹہ کسٹم کے عملے نے دو کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے کاغیرملکی سامان قبضے میں لے لیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) کسٹمز کوئٹہ کی کاروائیاں یارو اور خضدار کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام ۱یک کروڑ کاغیر ملکی سامان قبضے میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

کلیکٹر کسٹمز پرووینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو کر مختلف راستو ں اور طریقو ںسے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں ایڈیشنل کلیکٹر پرووینٹو جمیل بلوچ اور ڈپٹی کلیکٹر پرووینٹو عاصم الرحمان کو یداہات جاری کی یارو چیک پوسٹ پر سپرنٹنڈنٹ خورشید حسنی انسپیکٹرز جمیل کاکڑ اور ٹیم نے ایک وین کو جو کہ بارڈر سے کوئٹہ آرہی تھی روکنے کی کوشش کی ڈرائیور نے گاڑی بھگا نے کی ناکام کوشش کی اور خود فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے گاڑی کی تلاشی پر اس میں تقریباً 60 لاکھ روپے کا غیر ملکی سامان جس میں لیڈیز اور مردانہ کپڑے کے علاوہ سبمر سیبل پمپز کلچ پلیٹز اور کار سے وابستہ سامان برآمد کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اسی طرح خضدار سوراب چیک پوسٹ کے عملے نے شہید سکندر آباد کی مقام پر ایرانی بارڈر سے آنے والے دو ٹرکوں جن میں ایک دس ویلرز اور چھہ ویلرز کو روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑیو ں کے ڈرائیورز اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی سی پرووینٹو عاصم الرحمان سپرنٹنڈنٹ سلیم مندوخیل اور انسپکٹرز رحمت اللہ اسلم سولنگی اور احمد نواز زہری نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ٹرکوں کو قبضے میں لے کر چیک کیا تو اسمیں تقریباً 35 لاکھ روپے کے ایرانی ٹا ئلز برآمدہوئے گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا گیا جنکی قیمت ایک کروڑ روپے بن تھی ہیں کلیکٹر پرووینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا۔