ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے ایف سی کے ذیراہتمام کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:40

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین کی علاج و معالجہ کیلئے فرنٹیئر کورایف سی 72 ونگ نصیرآباد کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ افراد کو ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے تین سو سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادوایات فراہم کی تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور نصیرآباد کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربیع کے مقام پرایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ماہر ڈاکٹرز نے تین سو سے زائد افراد کا علاج اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی فری میڈیکل کیمپ میں میل فیمیل او پی ڈی کا قیام میڈیکل اسٹور، لیبارٹری سمیت سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا جبکہ تمام آنے والے مریضوں کے لئے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ سول ہسپتال کے ڈاکٹر صاحبان نے بھی اپنی خدمات سرانجام دی فری میڈیکل کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ عورتوں بچوں سمیت تمام مریضوں کا مفت چیک اپ لیبارٹریز ٹیسٹ علاج معالجہ سمیت انہیں ادویات فراہم کی گئی اس موقع پر ایف سی ترجمان نے بتایا کہ سیلاب کے دوران ایف سی نے سات سو کے قریب خاندانوں کی مدد کرکے انہیں سیلاب سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ان کو خوراک کی فراہمی بھی کی ایف سی نصیرآباد میں سیکورٹی کے عوام کو مشکل وقت میں بھی ساتھ دیکر اپنی فرا?ض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہ کہ موجودہ حالات میں میڈیا کا مثبت کردار عوام او حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :