بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارش سے نصیرآباد میں تباہی مچادی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:40

ْ نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارش سے نصیرآباد میں تباہی مچادی جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی گندم کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں زمینداروں کو کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اور ایف سی کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں فرنٹیئر کور سبی اسکاوٹس 72 ونگ کی جانب سے اس دوران نوتال اور ربیع کینال کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ 700 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ہفتہ کے روز ایف سی کے زیر اہتمام ربیع کے علاقے میں عمر آباد کے مقام پر فری میڈیکل کیطمپ لگایا گیا 250 سے زائد مریضوں کو چیک گیا اور ادویات بھی فراہم کی گییں مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عطا محمد کھوسو سینئرلیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ساجدہ بلوچ اورچائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو نے مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کیں اور کیمپ پر آئے ہوئے تمام مریضوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا ضلع نصیرآباد اور جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ایف سی کی جانب سے تاحال امدادی کارروا?یاں جاری ہیں جس سے نصیرآباد اور ضلع جھل مگسی کے سیلاب زدگان کو حوصلہ اور ریلیف مل رہا ہے جبکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اوچ پاور پلانٹ کے قریب ایف سی کی قائم چیک پوسٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔