جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز لارڈز میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر روبن پیٹرسن کی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز لارڈز میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے
لله* جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر روبن پیٹرسن کی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق روبن پیٹرسن نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ورلڈکپ فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کی۔ انہوں نے لکھا کہ میرے مطابق جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز لارڈز کے میدان پر ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پیٹرسن کی اس پیشگوئی پر کچھ صارفین نے ان کا مذاق بنایا جبکہ کچھ نے ان میں سے ایک ٹیم کے پہنچنے کی تائید کی۔ ان کی اس پیشگوئی پر انگلینڈ کے سابق بلے باز اویس شاہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے پاس فنیشر نہیں ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے حوالے سے آپ کی پیشگوئی درست ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں طنزیہ طور پر ہیش ٹیگ چوک کا بھی استعمال کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم کو بڑے میچز میں پہنچ کر ہارنے کی وجہ سے چوکرز کہا جاتا ہے۔واضح رہے ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جبکہ اس کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :