ژ*روم میں پوپ فرانسس کی قیادت میں گڈ فرائیڈے کا جلوس، ہزارہا افراد کی شرکت

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

} روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر روم میں جمعے کی شب پوپ فرانسس نے ایک روایتی مذہبی جلوس کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اس سال گڈ فرائیڈے کے روز نکالی گئی روایتی ریلی کے موضوعات دور جدید کی غلامی، انسانوں کی اسمگلنگ اور جسم فروشی کو بنایا گیا تھا۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں انہی موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ روم میں نکالے گئے اس سالانہ جلوس میں بیس ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح کو گڈ فرائیڈے کے روز ہی مصلوب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :