-بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی روایت برقرار،بدترین مثال کا ایک اور واقعہ

تہاڑ جیل میں مسلمان قیدی کی پیٹھ پر گرم دھات سے زبردستی ہندوں کا مذہبی نشان اوم داغ دیاگیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

6نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، تہاڑ جیل میں مسلمان قیدی کی پیٹھ پر زبردستی ہندوں کا مذہبی نشان اوم داغ دیاگیا۔بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی روایت برقرار ہے،مذہبی تعصب پسندی، جنونیت اورمسلم دشمنی کی ایک اور بدترین مثال سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

تہاڑ جیل میں سپرٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر گرم دھات سے ہندوں کا مذہبی نشان اوم دغوا دیا۔

شبیر الیاس نبیر نے کڑکڑ ڈومہ کورٹ کو بتایا ہے کہ بیرک میں چولہا کام نہ کرنے کی شکایت پر جیل سپر نٹنڈنٹ راجیش چوہان نے اسے بری طرح زد و کوب بھی کیا عدالت نے پیر کو رپورٹ طلب کرلی۔شبیرکا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نی2دن تک فاقہ کشی پہ مجبور کیاجبکہ مسلمان ہونے کی بنیادپر نازیبا الفاظ کہے اور استحصال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :