Wیمن کا بحران عن قریب ختم ہوجائے گا: الیمانی

ح* بحران کو ختم کرنے کے لیے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جو جلد ہی ختم ہوجائے گا۔پنے ایک بیان میں خالد الیمانی نے کہا کہ یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہر بحران کا اختتام مذاکرات کے نتیجے میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

خالد الیمانی نے خبردار کیا کہ ایران نوازحوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث سویڈن معاہدہ ناکام ہو سکتا ہے۔ اس سمجھوتے میں حوثی ملیشیا الحدیدہ سے انخلا اور شہر کو آئینی حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہوگئی تھی، مگر اب وہ اس سے مکر رہی ہے۔دو روز قبل یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلیچی مارٹن گریفیتھس نے کہا تھا کہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے پر چند ہفتوں کے دوران عمل درآمد کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحارب فریقین الحدیدہ سے انخلا کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔