Live Updates

ؔ اسد عمر کی برطرفی اور دیگر وزراء کے محکموں میں ردوبدل نے تبدیلی کابھانڈا پھوڑ دیا ، سردار ظفر حسین خان

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ؔ اسد عمر کی برطرفی اور دیگر وزراء کے محکموں میں ردوبدل نے تبدیلی کابھانڈا ..
'فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی برطرفی اور دیگر وزراء کے محکموں میں ردوبدل نے تبدیلی کابھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔کابینہ میں نئی تقرریاں مزید رسوائی کا باعث ہونگی ۔اسد عمر ،غلام سرور خان ،فواد چوہدری حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کی پہلی اینٹیں ہیں،کسی وقت بھی سارا نظام دھڑا م سے نیچے آ سکتا ہے ۔

عمران خان کے بڑے بڑے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے،قوم کی پی ٹی آئی سے وابستہ امیدیں اور توقعات خاک میں مل گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی ٹیم کو تبدیل کیا ہے مگر حکومت میں اب بھی پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ،ایم کیو ایم اور مشرف کے ہی لوگ ہیںجن لوگوں سے نجات کیلئے لوگوں نے تبدیلی کے نعرے کو ووٹ دیا تھا انہی لوگوں کو عوام کی گردنوں پر دوبار ہ سوار کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے اور دوسری طرف سابقہ وزیروںہی کو وزارتیں دے رہی ہے ۔ افراد اور چہروں کی تبدیلی سے اگر کوئی انقلاب آنا ہوتا تو اب تک آچکاہوتاکیونکہ چہرے تو ہر الیکشن میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔جب تک سودی نظام ہے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی ۔سودی نظام ،یہودی اور استحصالی نظام ہے،یہ عام آدمی کی خوشیوں کا قاتل ہے اس سے نجات حاصل کئے بغیر غربت ،مہنگائی بے روز گاری جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔

عام آدمی کی فلاح و بہبود کا ضامن اسلام کا دیا گیا معاشی نظام ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے، عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔ملک میں اسلامی انقلاب کاسورج جلد طلوع ہونے والا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات