ی*سرگودھا:بوگس اسناد کے بعد جعلی ڈومسائل کے ذریعے سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کا انکشاف

ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کیسز اینٹی کرپشن بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ف*سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بوگس اسناد کے بعد جعلی ڈومسائل کے ذریعے سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کا انکشاف،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کیسز اینٹی کرپشن بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق مختلف سورس رپورٹوں کے ذریعے اعلی حکام نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سرگودھا سمیت ریجن بھر کے مختلف سرکاری محکموں میں بالخصوص درجہ چہارم اور سکیل 9تک کی سیٹوں پر گزشتہ دس سالوں کے دوران ہونیوالی بھرتیوں میں جہاں بوگس اسناد کے ذریعے نوکریاں حاصل کی گئی وہاں دوسرے اضلاع یا صوبے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نوکری والے ضلع کا ڈومسائل بنوا کر ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس پرسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈومیسائل کی تصدیق کیلئے متعلقہ شعبو ں کے ضلعی سربراہان کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ،جبکہ ایسے ملازمین جن کے خلاف اس دورانیہ مین محکمانہ انکوائریوں کے بعد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :