[بھارت میں مسافر ٹرین کو حادثہ، کئی افراد زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

غ* نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ حکام کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آنے والے اس حادثے میں چودہ مسافر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے چار کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ بھارتی ریلوے کے ترجمان امیت مالویا کے مطابق شمالی شہر پریاگ راج سے نئی دہلی جانے والی اس ٹرین کی بارہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :