ڈ* شمالی آئرلینڈ میں صحافی قتل الزام میں 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

ح*لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) شمالی آئرلینڈمیں ایک صحافی کوگولی مارکرہلاک کرنے کے بعددونوجوانوں کوحراست میں لے لیاگیاہے ،یہ بات پولیس نے ہفتہ کے روزکہی۔شمالی آئیرلینڈکی پولیس سروس کاکہناہے کہ 18اور19سالہ نوجوانوں کوڈیری علاقے میں انسداددہشتگردی قوانین کے تحت حراست میں لیاگیاتھااورپوچھ گچھ کیلئے بلفاسٹ منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

صحافی لیرامیکی کوڈیری میں فسادات کے دوران قتل کیاگیاتھا ،پولیس کے خیال میں منحرف ری پبلکنزجن کاتعلق نیوآئی آراے پیراملٹری گروپ سے ہے ملوث ہیں ،جیساکہ ان کی شمالی آئیرلینڈکے دوسرے شہرمیں کریگن اسٹیٹ پرپولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے ۔29سالہ صحافی کی دوست ساراکننگ نے اسے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ میکی حیران کن صلاحیت کی حامل تھی ،جسے اس ایک بربریت والے واقعے کی وجہ سے ختم کردیاگیاہے۔

مسلح شخص کی تلاش کرنے والے تفتیشی اہلکاروں نے بدامنی کے واقعہ کی تصویرجاری کی ہے اورامیدظاہرکی ہے کہ کمیونٹی اس کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدددے گی ۔بلفاسٹ میں پیداہونے والی 29سالہ میکی نے فسادات کی ایک تصویرپوسٹ کی تھی ،جس کے ساتھ لکھاتھا’’ڈیری آج رات ،انتہائی پاگل پن‘‘۔

متعلقہ عنوان :