ض*ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان ہیں : علماء کرام

K نسل نواپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کری: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامع مسجدامن لاہور میں ختم نبوت کور س سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دو روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجدامن باغبانپورہ جی ٹی روڈ لاہور منعقد ہوا ۔ختم نبوت کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولاناقاری جمیل الرحمن اختر، ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا زبیرجمیل، مولانا عبیدالرحمن معاویہ ، مولانا عبدالوحید و یگرعلماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے ۔

(جاری ہے)

سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں،نسل نو اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام ا*کر رہی ہے۔

بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیئے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔

قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے ۔علماء نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کے دونوں گروہ (قادیانی اور لاہوری) کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے 1974ء میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا لیکن آج قادیانیوں نے پارلیمنٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا ۔ قادیانی گروہ مسلسل آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہا کہامت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔