yبلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارش سے نصیرآباد میں تباہی مچادی

ٓ لاکھوں ایکڑ اراضی گندم کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں زمینداروں کو کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اور ایف سی کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارش سے نصیرآباد میں تباہی مچادی جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی گندم کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں زمینداروں کو کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اور ایف سی کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں فرنٹیئر کور سبی اسکاوٹس 72 ونگ کی جانب سے اس دوران نوتال اور ربیع کینال کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ 700 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ہفتہ کے روز فرنٹیئرکورسبی اسکاوٹس (ایف سی) کے زیر اہتمام ربیع کے علاقے میں عمر آباد کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاسبی اسکاوٹس فرنٹئیرکور72ونگ کے میجرعتیق احمد نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیاایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں250 سے زائد مریضوں کو چیک گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عطا محمد کھوسو ،سینئر لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ساجدہ بلوچ اورچائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو نے مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فراہم کیں اور کیمپ پر آئے ہوئے تمام مریضوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا ضلع نصیرآباد اور جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ایف سی کی جانب سے تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس سے نصیرآباد اور ضلع جھل مگسی کے سیلاب زدگان کو حوصلہ اور ریلیف مل رہا ہے جبکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اوچ پاور پلانٹ کے قریب ایف سی کی قائم چیک پوسٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔