Live Updates

t وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پر ایران جائیں گے ش* ایرانی صدر و اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں دو طرفہ معائدوں پر دستخط ہوں گے } ایرانی صدر اور وزیراعظم کی مشترکہ پر یس کانفرنس بھی ہو گی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان آج اتوار کو 2 روزہ دورے پر ایران جائیں گے ایرانی صدر ودیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں دو طرفہ معائدوں پر دستخط ہوں گے ایرانی صدر اور وزیراعظم کی مشترکہ پر یس کانفرنس بھی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اتور کی شام ایران کے 2 روزہ دورے پر کوئٹہ سے روانہ ہوں گے ایران کے صوبے خراساں کے گورنر جنرل وزیراعظم کا استقبال کرین گے جہاں پر گورنر خراساں اور عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی وزیراعظم خراساں میں امام رضا کے مزارپر حاضری دیں گے اور ان کی دربار کے متولی آیت اللہ ماروی سے ملاقات ہو گی وزیراعظم میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اور پھر اتوار کی شام تہران روانہ ہوں گے پیر کی صبھ وزیراعظم کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات ہو گی اور پھر دونوں ممالک کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جہاں پرا ایران پاکستان دو طرفہ تعاون کے کئی معائدوںپر دستخط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے تہران میں ساد آباد پیلس پہنچے پر ایرانی صدر حسن روحانی ان کا استقبال کریں گے اور عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس ہو گی ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم کے وفد کے ظہرانہ دیں گے بعد ازان عمران خان ایران کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اورپھر ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے ان کی ملاقات ہو گی پیر کی شپ 11 بجے عمران خان کی واپسی ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات