وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی

عرب ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث ہنگامی سفری الرٹ جاری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2019 20:34

وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2019ء) وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی، عرب ملک شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث ہنگامی سفری الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ہنگامی سفری الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری الرٹ میں پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنگ زدہ لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ہنگامی الرٹ لیبیا میں شروع ہونے والی نئی خانہ جنگی کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان سے گزارش کی گئی ہے کہ لیبیا کا سفر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے جنگ زدہ عرب ملک کا فی الحال رخ کرنے سے گریز کیا جائے۔ جب تک لیبیا کے حالات میں بہتری نہیں آتی، اس ملک کے سفر سے ہر ممکن طور پر گریز کرنے کی کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ برس قبل لیبیا کے حالات خراب ہونے پر ہزاروں پاکستانیوں لیبیا میں پھنس گئے تھے۔

بعد ازاں حکومت پاکستان کی ہنگامی کوششوں سے پھنس جانے والے پاکستانیوں کو لیبیا سے نکالا گیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ لیبیا میں کچھ عرصے کے دوران حالات میں بہتری آئی تھی، تاہم اب پھر سے لیبیا میں ایک نئی خانہ جنگی کا آغاز ہوگیا ہے۔ لیبیا کے مختلف گروپوں نے اقتدار پر قبضے کیلئے ایک دوسرے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسی باعث لیبیا پھر سے اور مزید تباہی کا شکار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :