جہلم میونسپل کمیٹی میں نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر و عملہ وسائل کے ضیاع کا سبب بننے لگے

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) جہلم میونسپل کمیٹی میں نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر و عملہ وسائل کے ضیاع کا سبب بننے لگے ، شہری علاقوں میں صحت و صفائی کی صورتحال مکینوں کے لئے باعث تشویش بن کر رہ گئی، غیر تربیت یافتہ عملے کی چھانٹی نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلے گندگی اور تعفن سے بیماریاں پھیلانے لگے۔ ذرائع کے مطابق شہر کی 6وارڈوں میں بطور سپروائزر تعینات انسپکٹرز اور ان کے زیر نگرانی کام کرنیوالے درجنوں سینٹری ورکرز ایسے ہیں جنہیں صفائی ستھرائی کے لئے الاٹ کے گئے گلی محلوں کا بھی علم نہیں ، سابقہ ادوارمیں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے عملے کی کسی قسم کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی بلکہ سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے سینٹری ورکرز کو بھرتی کر لیا گیا جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر گلی محلے گندگی سے اٹے پڑے ہیں ،گندگی اور تعفن کیوجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہر میں سیوریج کی ناقص منصوبہ بندی کے وجہ سے گلی محلوں میں جا بجا گندہ پانی کھڑا ہے ، جو کہ شہریوں کے لئے مسئلہ بنا ہواہے، اس گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، نا تجربہ کار انسپکٹرو عملے کی ناتجربہ کاری کیو جہ سے اندرون شہر کے علاقوں کے حالات مزید گھمبیر بنا دئیے ہیں ، میونسپل کمیٹی میں سیاسی نمائندوں کی وجہ سے تمام شعبوں کی تہس نہس ہو چکی ہے،لاکھوں ، کروڑوں رو پے کا ریونیو کمانے والا ادارہ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے سیکرٹری بلدیات، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :