Live Updates

معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات جاری ہیں، اسدقیصر

سابقہ حکومتوںنے جس بے دردی سے قومی خزانے کااستعمال کیا اس کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑ رہا ہے،سپیکرقومی اسمبلی

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات جاری ہیں، اسدقیصر
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوںنے جس بے دردی سے قومی خزانے کااستعمال کیا اس کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑ رہا ہے تاہم معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات جاری ہیں،خارجہ پالیسی کانئے سرے سے جائزہ لیاجارہاہے،پڑوسی ممالک اوردنیا کیساتھ بہتر اورتجارتی تعلقات چاہتے ہیں،ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی وفلاح وبہبودکیلئے عمران خان نے ترکی،سعودی، چائنہ کے دورے کئے اوراب ایران کادورہ کررہے ہیں،وہ واحدلیڈرہے جس کے دل میںاس خطے کیلئے دردہے اورپاکستان کے عوام کیلئے کچھ کرناچاہتاہے، عوام کوبنیادی سہولیات دہلیزپرپہنچاناوزیراعظم عمران خان کاوژن ہے،ایک ایسے نئے پاکستان کاسورچ طلوع ہونے والاہے جوباقی ممالک کیلئے ایک مثال ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بام خیل ضلع صوابی میں 25کلومیٹرطویل 60ملین روپے کی لاگت جبکہ تحصیل ٹوپی کے مختلف یونین کونسلز کیلئے 40ملین روپے کی لاگت سے پائیہ تکمیل تک پہنچنے والے سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سوئی گیس بنیادی سہولت اور ہر شہری کا حق ہے، گھر گھر تک سوئی گیس سہولت دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے،سوئی گیس فراہمی کامنصوبہ بام خیل کے عوام کادیرینہ اورسب سے بڑامطالبہ ہے جس کو آج عملی جامہ پہنایاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ صوابی کے دیگرسوئی گیس سے محروم علاقوںکوبھی جلدسوئی گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات