ح*تعلیم ہی جدید دور کاترقی کاواحد اوراہم ہتھیار ہے ، میرخالدخان لانگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) تعلیم ہی جدید دور کاترقی کاواحد اوراہم ہتھیار ہے معیاری تعلیم کے فروغ میں کرداراداکرنے والے ہمارے محسن ہیں ان خیالات کااظہار سابق مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگو نے جوہان کراس خالق آبادمیں ہوریزن پبلک اسکول کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس دورجدید میں ہم اگرترقی کے سفرمیں شامل ہونا چاہتے ہیں توعلم سے اپنے معاشرے کولیس کرناہوگامعیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ گھرہی بچے کاپہلا اوراہم درس گاہ ہے علاقے میں تعلیم کے حوالے سے اقدامات اٹھانے والے ہرشخص کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں کیونکہ علم کی روشنی پھیلانے والے ہمارے معاشرے، ہمارے علاقے اورہمارے ملک کے خیرخواہ ہے علم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم جدید دور کے چیلنجز کامقابلہ کرسکتے ہیں بحثیت مسلمان ہم پرعلم حاصل کرنا فرض ہے اس لیے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں کوچاہیے کہ اپنے معاشرے میں علم کوعام کرنے میں کرداراداکریں تاکہ ہم ترقی کی منزل کوپالیں انہوںنے کہاکہ تعصبات نفرت اورذاتی مفادات سے بالاترہوکر ہم اپنے علاقے کی ترقی اورخوش حالی چاہتے ہیں اس لیے ہم نے علاقے میں اسکولوں کاجال بچھا رکھا ہے اس کے علاوہ بی آرسی کالج قلات ، پولی ٹیکنیک کالج خالق آباد زیرتعمیر ہیں درجنوں اسکولوں کواپ گریڈ کرکے مڈل اورہائی کادرجہ دیا گیا ہے گرلزکالج خالق آباد بھی منظورہوا ہے کیونکہ ہمارامقصد ہرشخص کوان کی دہلیزپرعلم کی تمام ترسہولیات میسرہوسکے دیگرسہولیات کی فراہمی کے لیے بھی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی کوششیں جاری ہے جلد نامکمل ترقیاتی اسکیمات مکمل ہونگے جس سے عوام مستفید ہوسکے ۔