Live Updates

اپوزیشن کو سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا‘اپوزیشن اگر پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنیکی کوشش کریگی تو مسائل جنم لیں گے‘ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت چل نہیں سکتی‘ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز دیں‘میڈیا سے مشاورت کرینگے،تصادم نہیں ہوگا‘ میڈیا نے سٹیٹس کو کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے‘عمر ایوب کو پٹرولیم کا اضافی چارج دیا جارہا ہے‘ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے مختلف اجلاسوں میں نئی اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور حفیظ شیخ کو ان کی وزارت کے حوالے سے مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا‘اپوزیشن اگر پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنیکی کوشش کریگی تو مسائل جنم لیں گے‘ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت چل نہیں سکتی‘ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز دیں‘میڈیا سے مشاورت کرینگے،تصادم نہیں ہوگا‘ میڈیا نے سٹیٹس کو کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے‘عمر ایوب کو پٹرولیم کا اضافی چارج دیا جارہا ہے‘ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے مختلف اجلاسوں میں نئی اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور حفیظ شیخ کو ان کی وزارت کے حوالے سے مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور تمام وزارتوں کو اہداف دیئے گئے جبکہ نئی اقتصادی ٹیم کو زمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ رمضان میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے مختلف اجلاسوں میں اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی جس دوران ہماری ٹیم کے اہم ترین رکن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور حفیظ شیخ کو ان کی وزارت کے حوالے سے مکمل اختیارات دئیے گئے، آج پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کے وژن، پاکستان کے قومی مفاد اور پاکستانی عوام کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہیں کچھ اہداف دئیے گئے ہیں اور اس اقتصادی ٹیم کو وزیراعظم عمران خان نے یہ باور کرایا ہے کہ کس طریقے سی22 کروڑ عوام کی ہم سے جڑی توقعات کو پورا کرنا ہے، اور کس طرح انہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت دیگر مشکلات سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنی ہے، ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لیے نئی اقتصادی ٹیم کو اہم ذمہ داریاں اور اہداف دے دئیے گئے ہیں۔

اپوزیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت چل نہیں سکتی لیکن اگر اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کریگی تو کئی مسائل جنم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں۔خواہش ہے کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز دیں۔انہوں نے کہا اگر اپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے میں مدد کرے تو تعاون کرینگے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ فواد چوہدری خود سپوک پرسنز کمیٹی کا حصہ ہیں انہوں نے مطلع کیا تھا کہ وہ لاہور میں موجودگی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے اور آئندہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔اسد عمر کی غیر موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ کا اجلاس نہیں تھاحکومتی ترجمانوں کا اجلاس تھا۔انہوں نے کہا کہ گھر کے فرد اور ٹیم کو منایا نہیں جاتا اسد عمر جلد واپس آئیں گے۔

میڈیا کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا نے سٹیٹس کو کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے۔میڈیا سے مشاورت کرینگے،تصادم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعطم آج اتوار کو کوئٹہ میں نئی ہاؤسبنگ سکیم* کا افتتاح کرینگے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر میں پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار ہوں،جنہوں نے میری اور میڈیا کی پارٹنر شپ بنائی ہے، میڈیا ہمیشہ سے میری طاقت رہا ہے اور انشااللہ میڈیا کی بہتری کے لیے مناسب اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے، میڈیا ہی نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے سب سے زیادہ سپورٹ اور پرموٹ کیا اور اسٹیٹس کو کے خلاف اہم کردار ادا کیا اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ میڈیا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر ہے اسلیے میڈیا سے متعلق خدشات، مسائل اور چیلنجز پر میں تفصیلی بریفنگ لے رہی ہوں اور میڈیا ہاؤسز اور کارکنوں، پریس کلبوں اور مختلف ایسوسی ایشنوں کے ساتھ جڑے چیلنجز اور مسائل پر مختلف ماحول میں ہم علیحدہ سے بات کریں گے تاکہ انہیں خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات