Live Updates

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے معاشی اقدامات کیلئے رابطے شروع کردیے

مشیرخزانہ اورمشن چیف آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کو قرضہ دینے سے متعلق شرائط اوردیگرامور پر تبادلہ خیال، آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اپریل 2019 20:48

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے معاشی اقدامات کیلئے رابطے شروع کردیے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2019ء) وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاشی اقدامات کیلئے رابطے شروع کردیے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورمشن چیف آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان کو قرضہ دینے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مشیر خزانہ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد ایک منٹ بھی ضائع کیے بغیر عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اورمشن چیف آئی ایم ایف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان کو قرضہ دینے کی شرائط سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہادآزور سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ جس میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے۔واضح رہے آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔دوسری جانب وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کاچارج دے دیا اور حفیظ شیخ پی ٹی آئی کا اوپننگ بیٹسمین ہیں، حفیظ شیخ سے پاکستان کے معاشی اور عوامی مسائل پر بات ہوئی وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو کچھ ٹارگٹ دیے ہیں۔

عمران خان نے معاشی ٹیم کو باور کروایا کہ ہم نے 22 کروڑ عوام کی توقعات کو کس طرح پورا کرنا ہے۔ نئی اکنامک ٹیم کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں کہ کس طرح ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی حفیظ شیخ کو عالمی سطح کا اکانومسٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ بڑے اکانومسٹ اورعالمی مالیاتی امور پر عبور رکھتے ہیں۔ حفیظ شیخ نے ماضی میں بھی پاکستانی معیشت کو بحران سے نکالاتھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات