حکومت گرانے کی باتیں محض نعرے ہیں جن میں حقیقت نہیں ، میر عبدالرئوف رند

بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں کرپشن ،بے روز گاری ، غربت اور مسائل کے خاتمے کے لئے سنجید ہ اقدامات کر رہی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق مشیر

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق مشیر میر عبدالرئوف رند نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کی باتیں محض نعرے ہیں جن میں حقیقت نہیں ، بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں کرپشن ،بے روز گاری ، غربت اور مسائل کے خاتمے کے لئے سنجید ہ اقدامات کر رہی ہے ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے بچے کچے دہشتگردوں کا بھی جلد خاتمہ کردیا جائیگا گوادر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میںمنظم سازش کے تحت دہشتگردی پھیلا ئی جارہی ہے ،اپوزیشن تنقید برائے تعمیر کرے حکومت گرانے کے خواہش مند آئندہ انتخابات تک انتظار کریں ، یہ بات انہوں کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، میر عبد الرئوف رند نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بننے کے بعد عوام کو احساس ہوا ہے انکے لیے کوئی جماعت اقدامات کر رہی ہے ،گزشتہ 35سالوں سے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا تھا بلوچستان میں بے روز گاری ، غربت عروج پر تھی جبکہ خزانے کی بجائی لوگوں کی ٹینکیوں سے پیسے مل رہے تھے ،بی اے پی کے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے گڈگورننس پر زور دیا اور کرپشن کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں ہم نے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کا عہد کیا ہے ،امن وامان کی بہتری ، شفافیت ، ترقی ،مسائل کاخاتمہ ہماری حکومت کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ای فائلنگ سسٹم کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے اب عوام کو دفتروں کے چکر لگا کر اپنی فائل کی معلومات حاصل کرنے کی بجائی انٹرنیٹ پر تمام معلومات ملیں گی ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور حکومت نے ملکر امن قائم کیا ہے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اگر چہ چند شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں لیکن انہیں بھی جلد ختم کردیا جائیگا صوبے میں گزشتہ 15سال کی نسبت اب امن وامان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ، میر عبدالرئوف رند نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکیمل سے اس کے ثمرات یہاں کے مقامی لوگوں کو پہنچیں گے یہ منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا ضامن بنے گا انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق اور کام ہے لیکن حکومت گرانے والوں کو آئندہ الیکشن میں ہم نہیں بلکہ ہماری کاکردگی جواب دے گی ، دشمن صوبے کی ترقی کو رکنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اپنا رہا ہے وہ نہیں چاہتا کہ بلوچستان خوشحال ہو لیکن حکومت امن و امان کے قیام میں سنجیدہ ہے ہم ان عناصر سے ڈرنے والے نہیں ہم نے پہلے بھی انکی کمر توڑی تھی اب بھی انہیں شکست دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے حکومت گرانے کی باتیں محض نعرے ہیں جن میں کوئی دم نہیں ،اپوزیشن عوامی مفاد میں نقطے اٹھائے ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے اور انکی تجاویز کو سپورٹ کریں گے لیکن صوبے کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت ، تعلیم ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے ،ماضی میں نوکریوں اور وسائل کی بندر بانٹ کی گئی اب ایسا کچھ نہیں ہوگا ہر فرد کو میرٹ کے مطابق نوکریاں ملیں گی