بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی سرحد کے قریب تعینات کر دیا گیا

پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے پائلٹ کی سری نگر سے پوسٹنگ ختم کردی گئی، نئی تعیناتی پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں کی گئی ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ اپریل 21:14

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی سرحد کے قریب تعینات کر دیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2019ء) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی سرحد کے قریب تعینات کر دیا گیا، پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے پائلٹ کی سری نگر سے پوسٹنگ ختم کردی گئی، نئی تعیناتی پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک مرتبہ پھر پوسٹنگ تبدیل کر دی گئی ہے۔

ابھی نندن کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں تعینات کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں پاکستان کی سرحد کے قریب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پوسٹنگ سری نگر ایئر بیس سے ہٹا دی گئی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سےپائلٹ ابھی نندن کی دوسری جگہ پوسٹنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ق ابھی نندن کی نئی تعیناتی پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارت کے مگ 21 طیارہ گرائے جانے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میں گرفتار ہوا تھاجس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اعتراف کیا تھا کہ اسے اپنے مشن میں شکست ہوئی تھی اور پاکستانی فضائیہ کے طیارے نے اسے مار گرایا تھا۔

جبکہ ابھینندن نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ پاکستان میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور فوج مسلسل جھوٹا دعویٰ کرتی آئی ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔ تاہم ابھینندن نے آج تک اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ ابھینندن نے بھارتی میڈیا اور فوج کے جھوٹ کو پھیلانے سے گریز کیا ہے، اور اپنی شکست پر خاموشی اختار کی ہے۔