وزیراعظم کی ہدایت پر سیٹزن پورٹل عوام کی مشکلات کے حل میں پیش پیش

غفلت برتنے پر پنجاب حکومت میں بیوروکریسی کی بڑے پیمانے پر سرزنش،3معطل،20کو وارننگ لیٹر ،31کو شوکاز نوٹس جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 اپریل 2019 21:57

وزیراعظم کی ہدایت پر سیٹزن پورٹل عوام کی مشکلات کے حل میں پیش پیش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2019ء) وزیراعظم سٹزن پورٹل پر عوام کی مشکلات حل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹل پر آنے والی تقریباََ 70فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے جبکہ بقیہ مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ ہفتے کے روز اس پورٹل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ہے اور مسائل حل نہ کرنے والے بیوروکریٹس کی سرزنش بھی کی گئی ہے جبکہ کچھ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

معطل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز میں ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اور ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 31 اسسٹٹ کمشنرز کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں اور 20اسسٹنٹ کمشنرز کو وارننگ لیٹر ارسال کیے گئے ہیں۔ سٹیزن پورٹل میں آنے والی شکایات کو احسن طریقے سے حل کرنے پر 70اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سٹزن پورٹل کے قیام نے عوام کو بہت سہولت دے دی ہے اور اب کوئی بھی شخص افسرانِ بالا تک اپنی شکایت آسانی سے پہنچا سکتا ہے۔ اب اس سہولت کے ذریعے لاکھوں لوگ اپنے مسائل حل کروا رہے ہیں اور عوام نے اس سہولت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کے مسائل گھر بیٹھے حل ہونے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :