کار بے قابو ہو کرہوٹل میں جا گھسی ،دو افراد موقع پر جاںبحق ،دو شدید زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) لاہور سے آنے والی کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر ہلّہ چوک موٹروے بائی پاس پر ہوٹل میں جا گھسی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جاںبحق جبکہ دو شدید خمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کار نمبری ڈرائیور دانش فیملی کے ہمراہ لاھور سے اوکاڑہ جا رہا تھا جب ہلّہ چوک بائی پاس کے قریب پہنچا تو اچانک موٹرسائیکل سامنے آگئی جس کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ھو کر ہوٹل میں جا گھسی جس کے نتیجہ میں خرم اور شبیر نامی افراد موقع پر جاںبحق ھوگے جن کا تعلق پتوکی سے ھے اور دو افراد شدید زخمی ھو گے جن کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال پتوکی لایا گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔