صو بائی وزارء کا نصیر آباد لہڑی بختیا آباد لانڈھی بابا کوٹ قبولہ سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سردار سر فراز خان ڈومکی اور صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمدخان لہڑی نے ہفتے کے روز نصیر آباد لہڑی بختیا آباد لانڈھی بابا کوٹ قبولہ سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا بعدازاں سر کٹ ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں کمشنر نصیر آباد ڈویڑن جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر نصیر آبادظفر علی بلوچ نے صوبائی وزراء کو نصیر آباد میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کار یوں ونقصانا ت اور امدا دی سر گر میوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اورسیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو اور دی جانے والی راشن کی فراہمی اور امداد کے حوالے سے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ظفر بلوچ نے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ایف سی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے متاثرین کو فوری امداد دے دی گئی جن میں راشن پیکٹس اور ٹینٹ شامل ہیں اور مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کے لیئے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے متعدد اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جن میں سے نصیرا ٓباد بھی شامل ہے نصیر آباد بلوچستان کا سب سے بڑا گرین بیلٹ ہے سیلاب متاثرین کی بحالی اورانکے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں تمام سیلاب کی ہونے والی صورتحال کے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو آگاہ کیا جائے گا صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیئے دس ارب روپے گرانٹ وفاقی حکومت سے مانگ لی ہے تاکہ صوبے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے انہوں نے بتا یا کہ محکمہ ریو نیو ضلعی انتظامیہ سیلاب سے ہونے والے نقصا نات کے متعلق رپوٹس مرتب کر رہی ہیں جسکے مطابق نقصانات کا مکمل جائزہ لیکر ازالہ کیا جائے گا حکومت متاثرین کو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی اس مشکل کی گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے انہو ں نے کہا کہ نصیر آباد میں بڑے پیمانے پر گندم کی تیار کھڑی فصل اور دیگر فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں نصیر آباد کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے گا صوبائی حکومت متاثرین کے بحالی کے لیئے بلوچستان حکومت کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے قدرتی آفات کسی امتحان سے کم نہیں متاثرین کو چائیے کہ وہ صبر اور تحمل کا ساتھ دیگر حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔