ں*گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارک باد

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:00

j پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں تمام اقلیتوں کو بحثیت پاکستانی شہری تمام حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپنی مذہبی رسومات سمیت تمام مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے، حکومت اور صوبہ کے عوام مسیحی برادری کی اس خوشی میں برابر کی شریک ہیں۔

یہاں سے جاری ایک تہنیتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا مسیحی برادری ایسٹر کے موقع پر اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیل&ے اپنے عزم کا اظہار کرے اور ملکی استحکام کیل&ے دعا کرے، تمام مزاہب کا احترام ہی امن و خوشیوں کا باعث بنتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کیل&ے اقدامات اٹھا&ے گ&ے ہیں کیونکہ بحثیت ایک مسلمان ملک ہمارا مذہب بھی ہمیں دوسرے مذاہب کا احترام اور انکے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اقلیتی برادری نے بھی قربانیاں دی ہیں اور ہم سب کی کی مشترکہ کوششوں کی بدولت صوبہ میں امن بحال ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بار پھر مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہو&ے امید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیل&ے اپنا بطور ذمہ دار شہری کردار ادا کرتے رہیں گے۔