دنیابھر میں استعمال کی جانے والی 10 عجیب و غریب چائے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اپریل 2019 23:48

دنیابھر میں استعمال کی جانے والی 10  عجیب و غریب چائے

ساری دنیا میں  لوگ چائے کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن  جس کثرت سے برصغیر میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہاں کے لوگ چائے پر ہی چلتے ہیں۔ یہاں ہر گلی کے کونے میں ایک چائے والا ہے۔ کوئی آفس میٹنگ ہو یا مہمانوں کی خاطر مدارت، چائے کے بغیر کچھ بھی  مکمل نہیں ہوتا۔لیکن دنیا میں پاکستان کی طرح تیز پتی یا  زیادہ ملائی والی چائے  ہی نہیں پی جاتی۔

ان کے علاوہ بھی چائے کی بہت سی اقسام ہیں ، جن میں  سے بہت سی عجیب و غریب ہوتی ہیں۔آئیے آپ کو دنیا بھر میں  پی جانے والی چند عجیب و غریب چائے کے بارے میں بتائیں۔
1.    پانڈا کے فضلے سے کاشت کی جانے والی چائے۔ چین کے صوبے سیچوان میں صرف  پانڈا کےفضلے سے ایک   چائے  کاشت کی جاتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے مہنگی چائے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پانڈا کے فضلے سے کاشت  کی جانے والی اس  ایک گرام چائے کی قیمت 70 ڈالر یا تقریبا ً 10 ہزار روپے ہوتی ہے۔


2.    ٹماٹر، پودینے اور سیاہ پتی کی چائے۔ اس چائے کو پینے  والے بتاتے ہیں کہ اس کا ذائقہ سوپ کی طرح کا ہوتا ہے۔
3.    برصغیر سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ادرک کی چائے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ادرک کی چائے کو صحت کے لیے کافی مفید سمجھا جاتا ہے۔
4.    حشرات کے فضلے سےبنی چائے۔ پانڈا کے فضلے میں کاشت کی جانے والی چائے کے برعکس یہ چائے حشرات کا فضلہ ہوتی ہے۔

یہ چائے گندم کو کھانے والے ایک مخصوص لاروے کے فضلے سے بنائی جاتی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے لاروے کو صرف خصوصی نامیاتی چائے کے پتے کھلائے جاتے ہیں۔
5.    پھپھوندی کے الکلانڈ زدہ مشروم تخیل کو تیز کرتے ہیں۔ یہ ایک کیمیائی نشہ بھی ہوجاتا ہے، جس کا استعمال غیر قانونی ہے۔ دنیا کے کئی علاقوں میں اس سے بنی چائے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
6.    چمکتی چائے۔

یہ چائے بوتل کی چائے میں کاربونیٹس شامل کر کے بنائی جاتی ہے۔ اسے ٹھنڈا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
7.    پو-ارہ (Pu-Erh) چائے۔ یہ خمیر زدہ چائے کی ایک قسم ہے۔ یہ سبز رنگ کی ہوتی ہے اور چین میں زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
8.     کومبوچا چائے۔ یہ چائے حالیہ سالوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔ اسے خمیر زدہ سیاہ چائے کے پتوں اور بیکٹریا سے بنایا جاتا ہے۔


9.    سالویا چائے۔ یہ ایک ہیلو سی نوجن ہے۔ یہ ایک کیمیائی مادہ جیسے ایل ایس ڈی کی طرح نشہ آور ہوتی ہے۔ اسے میکسیکو میں روحانی تقاریب میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں اس پر پابندی ہے۔
10.    خمیر زدہ یاک کے مکھن کی چائے۔ یہ چائے عام چائے، یاک کے مکھن اور نمک کو مکس کر کے بنائی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں آدھا دن لگ جاتا ہے۔ یہ نیپال، بھوٹان، بھارت اور تبت میں کافی مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :