نوٹرے ڈیم چھت پر رہنے والے لاکھوں مکھیاں خوفناک آتشزدگی سے بچ نکلی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اپریل 2019 23:48

نوٹرے ڈیم چھت پر رہنے والے لاکھوں مکھیاں خوفناک آتشزدگی سے بچ نکلی
پیرس کے نوٹرے ڈیم گرجا گھر کی چھت پر لاکھوں شہد کی مکھیاں بھی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس گرجا گھر میں لگنے والی آگ سے اس  عمارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن یہ شہد کی مکھیاں آتشزدگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں ہیں۔اس بات کی تصدیق  مگس بان نکولس جینٹ نے سی  این این سےبات کرتے ہوئے کی ہے۔
نکولس نے بتایا کہ نوٹرے ڈیم کے ترجمان اینڈرے فینوٹ نے بتایا کہ مکھیاں ابھی تک اپنے چھتوں سے باہر اڑ رہی ہیں،جس کا مطلب ہے کہ وہ آتشزدگی سے بچ گئی ہے۔

نکولس نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد انہوں نے ڈرون کی تصاویر دیکھی  تو معلوم ہوا کہ شہد کی مکھیوں کے چھتے اس آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوئے۔ نکولس نے بتایا کہ اس سے پہلے مکھیوں کے آتشزدگی سے متاثر ہونے کا معلوم کرنے کےلیے کوئی طریقہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اب وہ اس سرگرمی کو دیکھ کر سکون سے ہیں۔
نوٹرے  ڈیم کی  چھت پر کھڑکی کے قریب 2013 سے شہد کی مکھیوں کے تین چھتے ہیں ۔

ان میں سے ہر چھتے میں 60 ہزار مکھیاں ہیں۔
نکولس نے بتایا کہ آگ کے شعلوں نے شہد کے چھتوں کو نہیں چھوا، کیونکہ یہ اصل چھت، جہاں پر آگ لگی ہے، سے  30 میٹر نیچے ہیں۔مکھیوں کے یہ چھتے لکڑی سے ہی بنے تھے، اس وجہ سے سمجھا جا رہا تھا کہ یہ نہیں بچے ہونگے۔
نکولس نے بتایا کہ مکھیوں کےچھتے کا موم 63 ڈگری درجہ حرارت پر پگھل جاتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ساری مکھیاں ایک ساتھ چھتوں میں چپک   جاتیں۔چونکہ چھتوں میں دھواں بھر گیا تھا، اس لیے مکھیاں چھتوں سے نکل گئیں۔

متعلقہ عنوان :