گرمی کے موسم کو بھول جائیں، مزید کئی روز کیلئے بارشوں کی پیشن گوئی

بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگلت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں منگل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2019 23:59

گرمی کے موسم کو بھول جائیں، مزید کئی روز کیلئے بارشوں کی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2019ء) گرمی کے موسم کو بھول جائیں، مزید کئی روز کیلئے بارشوں کی پیشن گوئی، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگلت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں منگل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے والا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ بلوچستان سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران منگل سے جمعہ تک مسلسل بارشیں اور ژالہ باری ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث پھر سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ بارشوں کے اس سلسلے کے ملک بھر میں پھیل جانے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے ملک میں داخل ہونے کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگلت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں منگل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں کسانوں کو بروقت فصل کاٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔