شمالی نائیجیریا میں مسلح شخص نے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا

اتوار 21 اپریل 2019 10:15

لاگوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) نائیجیریا کے کڈنا ریاست میں نامعلوم مسلح شخص نے تفریحی مرکز پر حملہ کر دیا جس میں ایک خاتون سمیت دو سیاح ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھا اور وہ تین دیگر سیاحوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گیا۔ریاستی پولیس کے ترجمان یعقوب سابو نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح شخص نے کاجرو کیسل نامی تفریحی سینٹر پر حملہ کیا.سے دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ گشت کرنے والی ٹیم نے متاثرین کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :