فرانس ، پیلی جیکٹ ریلی کے 23 ویں ہفتے میں 28 ہزارافراد کی شرکت،182 افراد گرفتار

اتوار 21 اپریل 2019 10:15

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) فرانس میں گزشتہ سال نومبر مہینے سے شروع ہونے کے بعد ہفتہ کو پورے ملک میں مسلسل 23 ویں ہفتے پیلی جیکٹ ریلی میں تقریباً 28 ہزارافراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 249 افراد حراست میں لئے گئے ہیں جبکہ پورے ملک میں تقریبا 182 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح ر ہے کہ ایندھن کے داموں میں اضافہ کی وجہ سے فرانس میں نومبر کے وسط میں پیلی جیکٹ ریلی شروع کی گئی تھی جبکہ فرانس حکومت نے ایندھن کے ٹیکس کو بڑھانے کا منصوبہ واپس لے لیا تھااور ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے دیگر اقدامات پر غور کیا تھا. تاہم اس کے باوجود مظاہرین حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہر ہفتے سڑکوں پرآکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :