کانگو میں کشتی حادثہ، 15 لاشیں برآمد

اتوار 21 اپریل 2019 10:15

کیگالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) کانگو میں ایک کشتی حادثے میں روانڈا کی کیوو جھیل سے روانڈا نے 15 لاشوں کو برآمد کیا ہے۔ مقامی اہلکار نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔کانگو کے انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی علاقے میں واقع جنوبی ?یوو صوبے کے ?یوو جھیل میں کشتی پلٹنے سے 104 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع رباؤ کے ڈپٹی میئر جینو?ر مرینج? نے کہا کہ روانڈا کی کیوو جھیل سے 13 عورتیں، ایک بچہ اور ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

روانڈا انتظامیہ نے اس سلسلے میں ریاست کانگو کو اطلاع دے دی ہی. کانگو کے افسران نے کہا ہے کہ اب بھی بہت سی لاشیں لاپتہ ہیں لیکن ان لاشوں کے ملنے سے لاپتہ افراد کی تعداد کم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمد لاشوں کو ہفتہ کو گوما کے میئر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے مقامی لوگوں سے مزید اطلاع ملنے تک علاقے میں ماہی گیری اور سوئمنگ کرنے سے منع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :